وزیرِ اعظم 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیرِ اعظم 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان 12 نکاتی ایجڈے پرغوروخوض کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشرتی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

کابینہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ناجائز تجاوزات ہٹانے  پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 2020ء کی منظوری دے گی۔

 یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو کی منظوری اور سیلاب زدہ نائجر کیلئے امدادی سامان بھیجنے پر غور بھی 12 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پی آئی اے بورڈ کیلئے ڈائریکٹرز کی نامزدگی،نیشنل ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی اور سرکاری اداروں کے سربراہان کو اضافی چارج دینے کے معاملات پر بھی غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا تفصیلی جائزہ 

Related Posts