وزیر اعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیرِ خارجہ بننے پر تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا کیرئیر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر خارجہ کا چینی سفارت خانے کا دورہ، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کی خارجہ پالیسی میں خاطر خواہ اہمیت کا اضافہ کریں گے اور اپنے تروتازہ بیانیے سے اسے تقویت دیں گے۔

ملک کے نئے وزیر خارجہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کی بہترین خدمت کریں  اور میں ان کے ساتھ  ملک کیلئے کام کرنے کا منتظر ہوں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے جواں سال وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے بعد چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

 وزیرِ خارجہ وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے ہمراہ چینی سفارت خانے پہنچے اور چینی حکام سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین نسل در نسل وفاؤں کے سلسلے پر مبنی رشتہ ہے۔

Related Posts