عید کے تینوں دنوں میں ریلوے کرایوں میں مسافروں کیلئے بڑی رعایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ریلویز  نے عید الفطرکے تین دن مسافروں کے لئے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز (محکمہ ریلوے) کے مطابق کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسزکے لیے ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کرایوں میں رعایت کا اطلاق البتہ عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج منگل کو شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد 10 اپریل بروز بدھ ملک بھر میں ایک ساتھ عید الفطر منائی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کے لیے پوری ہوگی جبکہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دریں اثنا سعودی عرب کے حکام نے بھی مملکت میں چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد مملکت میں عید بدھ کو ہوگی۔

پاکستان میں بھی عید بدھ کو ہوئی تو یہ بڑے عرصے بعد دونوں ملکوں میں تہوار کی یکجائی کا اتفاق ہوگا۔

Related Posts