وزیر خارجہ کا چینی سفارت خانے کا دورہ، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ کا چینی سفارت خانے کا دورہ، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس
وزیر خارجہ کا چینی سفارت خانے کا دورہ، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے جواں سال وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے بعد چینی سفارتخانے کا دورہ کیا ہے اور دہشت گردی کے واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے ہمراہ چینی سفارت خانے پہنچے اور چینی حکام سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین نسل در نسل وفاؤں کے سلسلے پر مبنی رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی، وزیر اعظم کا چینی سفارت خانے کا دورہ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ دہشت گردوں کے ارادے کتنے ہی مذموم کیوں نہ ہوں، پاک چین دوستی سبوتاژ نہیں کی جاسکتی۔ ا نہوں نے چینی سفارتخانے میں مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا  جس کا مقصدخودکش دھماکے میں ہونے والے چینی شہریوں کے جانی نقصان پر تعزیت کرنا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے ہمراہ چینی سفارت خانے پہنچ گئے اور چینی ناظم الامور سے ملاقات کی۔

 

Related Posts