سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد، سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC rejects objection to Saifullah Abro's nomination papers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن میں ٹیکنو کریٹ نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد کرکے الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے تاہم آج سندھ ہائیکورٹ میں سیف اللہ ابڑو کی جانب سے مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے۔

سیف اللہ ابڑو کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ الیکشن ٹریبونل نے قومی کامیابیوں کی غلط تشریح کی ہے، ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ کو قومی کامیابیوں کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرنا چاہیے۔

وکیل نے بتایا کہ 13 منصوبوں کے علاوہ میرے موکل نے شراکت میں دوسری اسکیمیں بھی مکمل کیں، سیف اللہ ابڑو کو اعلیٰ کارکردگی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا، وکیل نے مزید کہا کہ میرے مؤکل نے فلائی اوور اور پل سمیت متعدد منصوبے مکمل کرلیے ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ سیف اللہ ابڑو نے لاڑکانہ شہر میں فلائی اوور کے علاوہ ریلوے لائن اور کوٹری انڈسٹریل ایریا منصوبہ اور کشمور اور خیرپور میں ریلوے لائن پل بھی تعمیر کیا۔

مخدوم علی خان نے بتایا کہ انہوں نے ٹنڈو آدم اور حیدرآباد میں فلائی اوور پل ، نواب شاہ میں ریلوے لائن پر فلائی اوور، سکھر ریلوے لائن پل اور راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو پروجیکٹ بھی تعمیر کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو نے بدھ کے روز سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن، سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مستردہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ ٹریبونل نے حقائق پر غور کیے بغیر فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکنو کریٹ کے طور پر منتخب ہونے کے اہل ہیں کیونکہ وہ سینیٹ کی نشست کے لئے وضع کردہ معیار کو پورا کرتے ہیں۔

آج سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا ہے۔

Related Posts