سینیٹ الیکشن، سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مستردہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saif ullah abro

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے ٹیکنو کریٹ نشست کیلئے نامزد امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مستردکردیئے گئے۔

غلام مصطفی میمن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کئے گئے تھے جس پر الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔

الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے سینیٹ الیکشن میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ان کے وکیل نےکہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل ناقابل سماعت ہے، الیکشن قوانین کے مطابق اپیل کنندہ کی اپیل کو سنا بھی نہیں جاسکتا جب کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل کرنے والے مصطفیٰ میمن خود امیدوار بھی نہیں۔

اس موقع پر وکیل اپیل کنندہ رشید اے رضوی نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کو ٹیکنوکریٹ کا امیدوار تسلیم کریں گے تو کل سینیٹ ٹھیکیداروں سے بھری ہوئی ہوگی، رشید رضوی کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

بعد ازاں الیکشن ٹریبونل نے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل منظور کرلی اور انہیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے نامزد امیدوار سیف اللہ ابڑو پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے جبکہ سندھ سے منتخب ارکان کا کہنا تھا کہ وہ سیف اللہ ابڑو کو ووٹ نہیں دینگے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی میں اختلاف کے باوجود سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن میں ٹیکنو کریٹ نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار برقرار رکھا تھا تاہم اب کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

دوسر ی جانب سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراضات کی سماعت جاری ہے جس کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

Related Posts