حکومت کاماہانہ50ہزارآمدنی سےکم والےافرادکیلئےاحساس راشن پروگرام کاآغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کے خلاف پائیدار اقدامات کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم
مہنگائی کے خلاف پائیدار اقدامات کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہونےوالےاحساس راشن پروگرام کےاجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر،مشیرخزانہ،معاون خصوصی شہبازگل اوردیگرسینئرافسران نےشرکت کی،دوران اجلاس وزیراعظم نےکہاملک کےعوام مہنگائی کی وجہ سےمشکلات کاسامناکررہےہیں.

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ دی گئی کہ راشن پروگرام رواں ماہ ملک بھر میں شروع کیا جائے گا، جس کےتحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،پروگرام کےتحت ماہانہ ہزار روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے،اس موقع پروزیراعظم نےہدایات دی کہ متعلقہ حکام غریب طبقےکوفائدہ پہنچانےکیلئےرجسٹریشن کےعمل کوتیزکریں۔

دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان کوبریف کیاگیاکہ پروگرام کےتحت 2 کروڑ گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جا رہی ہےاوریہ رعایت ماہانہ 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں کو دی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے غریب عوام کوریلیف دینےکیلئے احساس راشن پروگرام کےاعلان کےبعد رجسٹریشن کیلئے”ایس ایم ایس”سروس کابھی آغازکردیاگیاہے،اس موقع پروزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ حکومت عام آدمی کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہےساتھ ہی وزیراعظم نے پروگرام سے متعلق کریانہ اسٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری کیلئے ضلعی حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےاپنےٹویٹرپرڈچ فلاسفر کا قول شیئر کرتے ہوئےکہاکہ جو تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے وہ ایک ہی طرح کی غلطیاں بار بار دہراتے ہیں۔

Related Posts