شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرٹیکل 58 ٹو بی شق ختم کرانے میں عطااللہ مینگل کا کردار کلیدی تھا، شہباز شریف
آرٹیکل 58 ٹو بی شق ختم کرانے میں عطااللہ مینگل کا کردار کلیدی تھا، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور اہلِ خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی۔ شہباز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

احتساب عدالت لاہور شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فردِ جرم پہلے ہی عائد کرچکی ہے۔ عدالت کی طرف سے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھی اپنے گواہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھی جس پر ہم نے تحقیقات شروع کیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور صاحبزادوں نے 2008ء سے 2018ء تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے۔ سن 1990ء میں شہباز شریف کے اثاثے 21 لاکھ تھے اور 1998ء میں ان کے اور اولاد کے اثاثہ جات کی مالیت 1 کروڑ 8 لاکھ تک جا پہنچی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Related Posts