حکومت پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کرکے رسوا ہوچکی ہے۔شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوری قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیر اعظم
پوری قوم وطن کے بیٹوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یکطرفہ قانون سازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کرکے رسوا ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے آج پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات پر اتفاقِ رائے کے بغیر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانون سازی کی مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا عالمی برادری سے افغان انسانی المیے کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جبری قانون کو تسلیم نہیں کریگا، مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو بیان دیا ہے وہ قانون سازی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو غلط قرار دینے کا ثبوت ہے، نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیجائے گی۔ آٹا، چینی اور بجلی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا آئین سرکاری قانون سازی تسلیم نہیں کرتا، عمران احمد خان نیازی کا فرمان مسترد کرتا ہوں، نیازی حکومت نے پارلیمان پر خودکش حملہ کیا جو عوام کے سامنے رسوا ہونے کے بعد آئین پر حملے کر رہی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت مہنگائی کم کرنے کی بجائے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے میں مصروف ہے۔ ہم اپوزیشن کے اتحاد اور جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہیں۔ حزبِ اختلاف کی جدوجہد رنگ لا کر رہے گی۔ عوام کو ریلیف ملے گا۔ 

Related Posts