وزیر اعظم کا عالمی برادری سے افغان انسانی المیے کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا عالمی برادری سے افغان انسانی المیے کے خلاف اقدامات کا مطالبہ
وزیر اعظم کا عالمی برادری سے افغان انسانی المیے کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں سنگین معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر متوقع انسانی المیہ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری کی تعمیری شمولیت اور فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بحرین نمائندہ کونسل کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال اور پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بحرین کے مابین تمام شعبہ جات میں قریبی تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابا گرونانک کا 552واں جنم دن، وزیر اعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کا افغانستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حمایت کا اعادہ

اس دوران وزیر اعظم نے افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عمران خان نے عالمی برادری سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا عالمی سطح پر مسلمانوں کو درپیش اہم مسئلہ ہے، اجتماعی طور پر ایسے مسائل سے نمٹنے کیلئے امتِ مسلمہ میں اتھاد و یکجہتی بے حد اہم ہیں۔ بحرینی اسپیکر نے وزیر اعظم کے مؤقف پر اتفاق کیا۔

بحرینی اسپیکر نے افغانستان کی صورتحال پر عالمِ اسلام کے تعمیری و اجتماعی ردِ عمل اور مسلم امہ کی حمایت پر بحرین کی قیادت کی طرف سے تہنیتی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے طویل تاریخی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتا ہے۔

 

Related Posts