مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چینی قیادت کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چینی قیادت کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چینی قیادت کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے ہمسایہ دوست ملک چین کی قیادت کے تعاون کو قابل تعریف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وادی کی صورتحال تشویشناک ہے اور ہم چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔

نیو یارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور عالمی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ملاقات

ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو لگا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جبکہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے حوالے سے پاکستان دوست ملک چین کے تعاون کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا لازمی حصہ ہیں جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں قیامِ امن اور پاک بھارت کشیدگی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاملات پر دوستانہ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کردی،انہوں نے کہا کہ اگر میری ثالثی سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔

 نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ اگر مسئلہ کشمیر پر  پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی تیار ہوں گے تو میں ثالثی کرا سکتا ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات،ٹرمپ کی پھرمسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش

Related Posts