وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی ملاقات ہوئی ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی ملاقات ہوئی  ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور انہیں  کشمیر کی صورتحال سے آگاہ  بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان روزویلٹ ہوٹل میں ناشتے کی میز پر ملاقات ہوئی۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان ان دنوں امریکا کے دورے پر موجود ہیں جہاں آج ان کی امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے، اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم  امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے عشائیے میں شرکت بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، اسی روز مصر، ایتھوپیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور 27 ستمبر کوہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور خطے کے امن کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائن الیون کے بعد امریکی جنگ کاحصہ بننا پاکستان کی غلطی تھی، وزیراعظم

اس سے قبل کونسل فار فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ   نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکا کی جنگ میں شامل ہوکر بہت بڑی غلطی کی، روس کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد امریکا نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا۔ نائن الیون کے بعد امریکا کو پھر پاکستان کی ضرورت پڑی اور ہمیں جہادیوں کیخلاف جنگ کرنے کا کہا گیا،  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا 200 ارب کا نقصان ہوا اور 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

Related Posts