وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات،ٹرمپ کی پھرمسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات،ٹرمپ کی پھرمسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کردی،انہوں نے کہا کہ اگر میری ثالثی سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کردی،انہوں نے کہا کہ اگر میری ثالثی سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔

ق نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیے۔

اس موقع پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ اگر مسئلہ کشمیر پر  پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی تیار ہوں گے تو میں ثالثی کرا سکتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے دوست عمران خان یہاں تشریف لائے ، میرے وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں،  چاہتا ہوں دنیا میں ہرایک کے ساتھ بہترسلوک کیا جائے، امید ہے پاکستان اور بھارت کشمیر کے مسئلہ کو بات چیت سے حل کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدور نے پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، میں عمران خان اور پاکستان پر مکمل اعتماد کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ان تین دنوں میں بہت سارے ممالک کے سربراہان مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن میں عمران خان سے ملنا چاہتا تھا۔

ٹرمپ نے ہوسٹن میں مودی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے سخت بیان سنا وہاں 50 ہزار کا مجمع تھا اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،  عمران خان عظیم رہنما ہیں جو ان حالات میں بھی امن کی بات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک طاقتور ملک ہے، اسے کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مودی کی پالیسی سے ایک بحران کا آغاز ہوا ہے اور میں چاہوں گا کہ امریکا اس صورتحال اپنا کردار ادا کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،  پاکستان کا استحکام، افغانستان کے استحکام سے وابستہ ہے۔ افغانستان میں استحکام خطے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان خطے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، میں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتا ہوں، عمران خان بہترین وزیراعظم اور میرے اچھے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج سوئس صدر اویلی مورر اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related Posts