امریکا میں جس کی بھی حکومت آئی، خوشدلی سے قبول کریں گے۔شفقت محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحانات کے التواء کا شکار طلباء سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔شفقت محمود
امتحانات کے التواء کا شکار طلباء سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔شفقت محمود

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں یا جوبائیڈن، امریکی صدارتی انتخابات میں جس کی بھی حکومت قائم ہوئی، اسے خوشدلی سے قبول کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزارتِ صحت کی ہدایات پر ہر ممکن عمل کریں گےجبکہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ صحت کے اعتبار سے جس حد تک اور جب تک ممکن ہوا، تعلیمی اداروں کو چلنے دیا جائے گا جبکہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کل ہوگی۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ فی الحال تعلیمی ادارے بند نہں ہوں گے کیونکہ ایسے حالات نہیں ہیں۔ ہم ملکی معیشت کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ کورونا وباء کے دوران پاکستان کی کارکردگی پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: امریکا میں  اقتدار کی جنگ اور ہمارا مستقبل

Related Posts