سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے تینوں کیٹگریز کے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ایم کیو ایم کے 2 اور ٹی ایل پی کے 1 امیدوار کا فارم مسترد کردیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی زنیرہ ملک کے فارم کو پی ٹی آئی رکن اسمبلی نےغلط قرار دیا تھا۔

سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 39 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے 13 امیدواروں کے 14 نامزدگی فارم درست قرار پائے ہیں۔ تحریک انصاف کے 12 میں سے 11 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے

متحدہ قومی موومنٹ کے 10 میں سے 8 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیدے گئے۔ ٹیکنو کریٹ پر ایم کیو ایم کے رئوف صدیقی کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رئوف صدیقی 16 سال کی تعلیمی قابلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے جبکہ ایم کیو ایم کے سید عسکر زیدی کا نامزدگی فارم مسترد کردیا گیا ہے۔

ادھر ٹیکنو کریٹ پر تحریک لبیک کے ایک امیدوار یشااللہ خان کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے مجموعی طور پر سینیٹ کے 13 امیدواروں کے 14 کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جنرل نشست پر صادق علی میمن، سلیم مانڈوی والا اور شیری رحمان کے کاغذات درست قرار پائے جبکہ دوست علی جیسر اور جام مہتاب حسین کے جنرل سیٹ کے نامزدگی فارم منظور ہوگئے۔

عمومی نشست پر تاج حیدر اور  شہادت اعوان کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ہیں جبکہ پلوشہ زئی خان، رخسانہ پروین، خیرالنسا اور فرزانہ بلوچ کے کاغذات نامزدگی خواتین کی مخصوص نشست پر منظور ہوگئے۔

ٹیکنو کریٹ کے لیے فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور کریم احمد خواجہ کے کاغذات درست قرار پائے۔ جنرل سیٹ پر جی ڈی اے کے پیر صدر الدین شاہ اور سردار رحیم کے کاغذات منظور کرلیئے گئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے 12 میں سے 11 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ہیں۔ جنرل نشست پر فیصل واڈا اشرف قریشی ، محمود مولوی اور علی جونیجو کے کاغذات بھی جنرل سیٹ کے لیے منظور کیئے گئے۔

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حسن بخشی، حنید لاکھانی، سیف اللہ ابڑو اور ثمر علی خان کے کاغذات منظور کیئے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خواتین کی نشست پر فضا ذیشان، سرینہ عدنان اور ارم بٹ کے کاغذات بھی درست قرار پائے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جنرل نشست کے لئے عامر خان اور فیصل سبزواری، عبدالقادر خانزادہ، خواجہ سہیل منصور اور ڈاکٹر ظفر کمالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیئے گئے۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ پر ڈاکٹر شہاب امام کے کاغذات منظور ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی خواتین کی نشست پر خالدہ اطیب اور سبین غوری کے نامزدگی فارم درست قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ووٹ کو خفیہ رکھنا جرم کی حوصلہ افزائی کے برابر ہے،سپریم کورٹ

Related Posts