سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے خوفزدہ ہے۔مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے خوفزدہ ہے جس کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں۔

 نواز شریف کے نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے۔ اے پی سی سے قبل بنی گالہ کے محل میں صفِ ماتم بچھ گئی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ بھبکیاں میڈیا پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔ آزادئ صحافت اور شہری آزادیوں کیلئے برسرِ پیکار میڈیا کا بھی آج امتحان ہے۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ ہماری کوریج رُکوانے کے فسطائی اور آمرانہ ہتھکنڈے اب حکومت کے خلاف عوامی نفرت کا سیلاب نہیں روک سکیں گے۔ 

 

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج ہوگی جس میں تحریکِ انصاف کی حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن تحریکِ انصاف کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے پر متفق ہے، پاکستان پیپلز پارٹی وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف محاذ کھول چکی، تحریکِ عدم اعتماد لانے کے مطالبات اے پی سی میں رکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت گرانے کیلئے تحریک ، اپوزیشن کی اے پی سی آج ہوگی

Related Posts