حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان متوقع، اپوزیشن کی اے پی سی آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان متوقع، اپوزیشن کی اے پی سی آج ہوگی
حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان متوقع، اپوزیشن کی اے پی سی آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج ہوگی جس میں تحریکِ انصاف کی حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن تحریکِ انصاف کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے پر متفق ہے، پاکستان پیپلز پارٹی وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف محاذ کھول چکی، تحریکِ عدم اعتماد لانے کے مطالبات اے پی سی میں رکھے جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی خطاب کریں گے۔

دیگر اہم سیاسی رہنماؤں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، محمود اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ تحریکِ انصاف کی 2 سالہ کارکردگی پر کھل کر نکتہ چینی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان اِس سیاسی دنگل میں سب سے آگے نظر آئیں گے۔

مجموعی طور پر اپوزیشن کی 11 سیاسی جماعتیں اے پی سی میں شریک ہو رہی ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) سے 13، جے یو آئی (ف) سے 4 جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے کم از کم 3 سیاسی رہنماؤں کا وفد اے پی سی کا حصہ بنے گا۔ شہباز شریف ن لیگ جبکہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی وفد کی قیادت کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اے پی سی کیلئے بلاول بھٹو کے  رابطے

Related Posts