سینیٹ الیکشن، پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا اور صادق میمن کے کاغذات نامزدگی منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nomination papers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سینیٹ الیکشن کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے دو امیدواروں سلیم مانڈوی والا اور صادق میمن کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منظور کرلیے ۔

آج صبح سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، تاج حیدر، ڈاکٹر کریم خواجہ ،پلوشہ خان اوروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی الیکشن کمیشن پہنچے جبکہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی اور دیگر بھی موجود تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا صادق میمن کے سینٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں جبکہ دیگر امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات کے بعدسینیٹ الیکشن میں شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے،بلاول بھٹو

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے ملک بھر سے 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں، سینیٹ کی 48 نشستوں کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال آج ہورہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن میں شکست عمران خان کی منتظر ہے۔

Related Posts