ضمنی انتخابات کے بعدسینیٹ الیکشن میں شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto is criticizing Prime Minister Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی امیدواروں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سانگھڑ اور ملیر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے۔سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے، عوام نے دھونس اور دھاندلی کو مسترد کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ لاڈلے کیلئے نوشتہ دیوار ہے، ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یوسف بلوچ 24 ہزار ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ن لیگ نے حکومت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید کردی

حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں تمام 108 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یوسف بلوچ نے میدان مار لیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمد یوسف بلوچ نےضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 24 ہزار 251 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، تحریکِ لبیک پاکستان دوسرے نمبر پر رہی۔جبکہ پی ٹی آئی امیدوار جان شیر 4 ہزار 870 ووٹ لے تیسرے نمبر پر رہے۔

Related Posts