حفیظ شیخ کا عہدے سے ہٹایا جانا پی ڈی ایم کی فتح ہے،بلاول بھٹوزرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حفیط شیخ کا عہدے سے ہٹایا جانا پی ڈی ایم کی فتح ہے،بلاول بھٹوزرداری
حفیط شیخ کا عہدے سے ہٹایا جانا پی ڈی ایم کی فتح ہے،بلاول بھٹوزرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا جانا اصل میں پی ڈی ایم کی فتح ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حفیظ شیخ کی وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرفی پی ڈی ایم کی فتح ہے۔

 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے لکھا ہے کہ ’پی ٹی آئی ایم ایف‘ وزیر کو سینیٹ کے عہدے کے لیے منتخب ہونے کی ضرورت تھی، لیکن سینیٹ میں شکست کے بعد وزیر کے عہدے پر رہنا ان کے لیے ناممکن تھا۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ اب حکومت نے تسلیم کر لیا ہے کہ اس کی ناکام پالیسیوں سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ پارلیمانی حزب اختلاف نے خود کو حکومت کے مقابلے میں انتہائی مؤثر ثابت کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج حفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اثرورسوخ کا استعمال ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ مہنگائی کو قابو پانے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان حفیظ شیخ کی کوششوں سے مطمئن نہیں تھے۔ امید ہے کہ حماد اظہر وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے لے کر چلیں گے۔

Related Posts