اثرورسوخ کا استعمال ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اثرورسوخ کا استعمال ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی
اثرورسوخ کا استعمال ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اہل خانہ کو کورونا ویکسین لگوا دی۔ کورونا ویکسین لگانے والوں میں وفاقی وزیر کی فیملی سمیت اداکارہ عفت عمر بھی شامل تھیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی خوراک فراہم کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے والے افراد  میں سے کسی کی بھی عمر 60 سال نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر کی فیملی کے ساتھ اداکارہ عفت عمر کو بھی کورونا  ویکسین کا انجیکشن لگایا جارہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور طبی عملے کو لگائی جانے ہے جس کے بعد ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ و سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ق) طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ایک ٹی وی چینل پر چلائی جانے والی ویڈیو میں ہم پر کورونا کی ویکسین لگوانے کیلئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام سراسر غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 5روز میں 17کیسز سامنے آگئے

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ متذکرہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہم نے ویکسین لگوائی ہے جبکہ حقائق یہ ہیں کہ ”ٹرائل ویکسین“ کا دوسرا بوسٹر لگوایا گیا تھا اور یہ بوسٹر لگانے کیلئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کی ٹیم ہمارے گھر آئی تھی اسی ٹیم نے ”ٹرائل ویکسین“ کا پہلا بوسٹر بھی ہمارے گھر آ کر لگایا تھا اور اب دوبارہ ہمارے گھر آ کر سیکنڈ بوسٹر لگایا۔

Related Posts