مسجدِ نبوی ﷺ واقعہ، شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد ہونے نہیں دی، میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل وخوار ہورہا ہے، شیخ رشید
شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد ہونے نہیں دی، میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل وخوار ہورہا ہے، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجدِ نبوی ﷺ واقعے کیلئے سازش کرنے کے الزام میں سعودی عرب سے واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے شیخ راشد شفیق کو حراست میں لیا گیا۔ قبل ازیں مسجدِ نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا جس پر شیخ راشد شفیق کی جانب سے مسرت کا اظہار سامنے آیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سیل میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں،شیخ رشید

فیصل آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل، قاسم سوری، شیخ رشید، راشد شفیق اور انیل مسرت سمیت 150 افراد کے خلاف مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار محمد نعیم نے توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

مقدمے کے متن میں عائد کیے گئے الزامات کے تحت تمام تر ملزمان کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ الزام عائد کیا گیا کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کیا گیا، شعائرِ اسلام کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت سارا واقعہ برپا کیا گیا۔ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کی قیادت میں 150 افراد سازش کے تحت سعودی عرب پہنچے تھے۔

متن میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ برطانیہ سے بھی ایک وفد سعودی عرب پہنچ کر اس سازش کا حصہ بنا۔ راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان اور سول لائن میں بھی شیخ رشید احمد کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اراکین جب مدینہ منورہ پہنچے تو کچھ لوگوں نے انہیں گھیر کر نعرے بازی کی۔

شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے میڈیا سینٹر پر رات گئے چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں کی گئی۔ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چھاپے کی تصدیق کی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رات کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لوگ آئے تھے، تاہم گرفتاری کیے بغیر روانہ ہو گئے۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلام آباد پولیس بھی فیصل آباد پولیس کے ساتھ موجود تھی۔ 

Related Posts