کورونا کیخلاف جنگ جاری، 48 ڈاکٹرز نے ہتھیار ڈال دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Young doctors continue protest against NLE test in Lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:سہولیات کی عدم فراہمی اور حکومت کی عدم توجہی کے باعث پنجاب کے 48 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیدیا، حکومت نے پنجاب بھر کے ٹیچنگ اسپتالوں میں 48 ڈاکٹروں کے استعفے قبول کرلئے۔

محکمہ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے 27 جون کے ایک نوٹس کے مطابق استعفیٰ دینے ڈاکٹرزنے اس سال مختلف اوقات میں استعفیٰ دے دیا ۔

پاکستان میں 26 فروری 2020 کو پہلا کورونا وائرس کیس رپورٹ ہواتاہم استعفیٰ دینے والے 48 میں سے 11 ڈاکٹرزنے اپنے استعفے کورونا سے پہلے ہی پیش کیے تھے ۔

درجنوں دیگر ڈاکٹرزنے کورونا وائرس کے دوران استعفے پیش کیے ہیں ،عہدہ چھوڑنے والے ڈاکٹروں میں 14 میو اسپتال ، 7 جناح اسپتال ، 6چلڈرن اسپتال کے ، 4ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان کے اور 3لاہور جنرل اسپتال سے تعلق رکھتے تھے۔

الائیڈ اسپتال فیصل آباد ، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان ، گورنمنٹ نواز شریف ٹیچنگ اسپتال اور سروسز اسپتال ، لاہور میں بھی دو دو طبیبوں نے دستہ چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:لیاقت آباد اسپتال کے ملازمین کی غیر قانونی ترقیاں سپریم کورٹ کو چیلنج

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیخلاف کام کے دوران اب ت ک42 ڈاکٹرز شہید ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب میں درجنوں ڈاکٹروں اور نرسوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے فرنٹ لائن میڈیکل اسٹاف کے لئے پی پی ای کی کمی کے خلاف احتجاج کے دوران اپریل میں بھوک ہڑتال کی تھی۔

Related Posts