روپیہ مضبوط، افراطِ زر کی شرح 17فیصد ہوگئی ہے۔محمد اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
(فوٹو: آج ٹی وی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روپیہ مضبوط اور مستحکم ہوگیا جبکہ افراطِ زر کی شرح بھی کم ہو کر 17فیصد ہوگئی ہے۔ 10 ماہ سے معاشی اہداف کی سمت درست ہے۔

نجی ٹی وی (ڈان نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی وفد نے پاکستان آ کر اعتماد کا اظہار کیا۔ کاروباری مذاکرات بہت اچھے ہوئے، ملک کا تجارتی خسارہ کنٹرول میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی جی ڈی پی کی شرح میں 5 فیصد مثبت تبدیلی آئی۔ زرِ مبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے جو 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔ کرنسی کی قدر مستحکم ہوئی، افراطِ زر کی شرح بھی 38 فیصد سے کم ہو کر 17فیصد ہوگئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ سرمایہ کار یورپ اور امریکا سے بھی آئے، گزشتہ 2 ماہ سے ملاقاتیں ہورہی ہیں، آئی ایم ایف کی ٹیم اسی ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کیلئے اسٹرکچرل اصلاحات بہت اہم ہیں۔ ٹیکس میں اضافہ کرنا ہوگا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کی نجکاری ہوگی۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف جانا ہوگا، سندھ حکومت نے بڑا اچھا ماڈل استعمال کیا، وفاق اور صوبوں کو بھی اسے استعمال کرنا چاہئے۔ پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، وقت کے ساتھ ساتھ سروس اسٹرکچر میں تبدیلی لانا ہوگی تاکہ پنشن کے اخراجات کنٹرول ہوسکیں۔

Related Posts