تیزاب گردی کا ڈرامہ فلاپ، شہزاد اکبر کا جھوٹ کس نے بے نقاب کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہزاد اکبر
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: تیزاب گردی کا ڈرامہ فلاپ ثابت ہوا، سابق پی ٹی آئی حکومت میں مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسڈ اٹیک کا ڈرامہ فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوا۔ برطانوی پولییس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا ہے، سابق مشیر احتساب کے خود پر تیزاب سے حملے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

برطانوی پولیس نے شواہد نہ ملنے پر شہزاد اکبر پر حملے کی تفتیش بند کردی۔ پولیس کو ایسڈ اٹیک کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ برطانوی پولیس افسران نے 6 ماہ تک سابق مشیر احتساب پر حملے پر تفتیش کے بعد دستبرداری کا اعلان کیا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہزاد اکبر کی رہائش گاہ کے اطراف میں کیمرے موجود ہیں، پولیس کو کئی گھنٹوں کی فوٹیج میں کوئی مشتبہ شخص نظر نہیں آیا۔ شہزاد اکبر کے بتائے گئے وقت پر کوئی شہزاد اکبر کے گھر کی طرف نہیں گیا۔

مقامی پولیس نے شہزاد اکبر کو آج سے 3 ہفتے قبل ہی کسی بھی مشتبہ شخص کی عدم موجودگی سے آگاہ کردیا تھا۔ شہزاد اکبر نے تیزاب گردی کا الزام پاکستانی حکومت پر عائد کیا تھا۔ شہزاد اکبر صرف شک کی بنیاد پر حکومت کے خلاف کارروائی نہیں کرسکیں گے۔

گزشتہ برس 27 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شہزاد اکبر نے کہا کہ انگلینڈ میں جہاں میں اپنے گھر پر جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں، نامعلوم حملہ آوروں نے مجھ پر تیزاب آلود چیز پھینکی۔ شکر ہے کہ میری اہلیہ اور بچوں کی جان بچ گئی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میں تیزاب گردی کے نتیجے میں زخمی ہوا ہوں لیکن میری زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اب میرے گھر کی حفاظت کی جارہی ہے۔ جو لوگ یہ کر رہے ہیں، ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

 

Related Posts