واٹر ٹینک سے لاش برآمد ہونیکا معمہ حل، 3 بچوں کی ماں سے غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنیوالا قاتل گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقتولہ اسماء
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے گھر کے واٹر ٹینک سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کا معمہ حل کرلیا، ابتدائی طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث شوہر کے ہاتھوں ہلاکت نظر آنے والا واقعہ غیر ازدواجی تعلقات، بلیک میلنگ اور قتل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی انوسٹی گیشن پولیس نے شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کرنے، بلیک میلنگ اور قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ اسماء نامی 40 سالہ خاتون کی لاش 17 اپریل کو گھر میں پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی تھی۔

گرفتار ملزم امین نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے مقتولہ کے ساتھ ناجائز غیر ازدواجی تعلقات تھے اور مقتولہ کو بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کیا تھا۔ مقتولہ کے شوہر کاشف کا کہنا ہے کہ اسماء نے رقم کے تقاضے کے متعلق اسے آگاہ کیا تھا۔

ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے طبی معائنے میں زیادتی کے شواہد بھی ملے۔ قتل کی جانے والی خاتون اسماء 3 بچوں کی ماں تھی۔ 17اپریل کو لاش برآمدگی کے بعد پولیس نے لاش جناح ہسپتال منتقل کرکے خاتون کے شوہر کاشف سے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

شہرِ قائد میں ملیر سٹی کے علاقے برہانی ٹاؤن میں گھر کے زیرِ زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعے پر پہنچ کر خاتون کی لاش ایدھی کے رضاکاروں کی مدد سے جناح ہسپتال پہنچائی تھی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts