سعودی عرب کا اسرائیل کو رفح پر حملے سے باز رہنے کا انتباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہندوستان ٹائمز یوٹیوب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب نےغزہ کی پٹی کے تمام علاقوں پر حملہ کرنے اور اس کے رہائشیوں کو بے گھر کرنے کی ’خونی‘ اور ’منظم مہم ‘ کے حصے کے طور پر رفح شہر کو نشانہ بنانے کے خطرات سے خبر دار کیا ہے۔

یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح سے ہزاروں افراد کو پیر کی صبح انخلا شروع کرنے کا حکم دیا ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ زمینی حملہ ہونے والا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے پیر کو بیان میں کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کو مسترد کرتا ہے جو خطے میں انسانی بحران کو بڑھا اور عالمی امن کی کوششوں کو محدود کررہی ہیں۔

وزارت خارجہ نے بیان میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

Related Posts