کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، “را” کے 2دہشتگرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزمان گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را”سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔ یہ کارروائی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ہیینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ہدف کی ریکی کرتے تھے۔

اییس ایس پی کورنگی نے کہا کہ ملزمان ریکی کردہ ہدف کی تمام تصویریں اور تفصیلات ملک سے باہر بھیج دیتے تھے جن کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹ لاکھوں روپے بھیج چکے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی اور ٹیم کو شاباش دی۔

صوبائی وزیر داخلہ نے حساس اداروں کی تکنیکی سپورٹ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ملک دشمن دہشت گردوں سے تفتیش کی روشنی میں مزید کارروائیاں کی جائیں اور کامیابی سمیٹی جائے۔ گھناؤنے عزائم رکھنے والے انسانیت دشمن دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

Related Posts