غزہ جنگ، برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکے۔نومنتخب میئر لندن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میئر لندن
(فوٹو: پولیٹیکو)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ برطانیہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکے اور فلسطین کے متعلق اپنا مؤقف بھی بدلے۔

اپنے ایک بیان میں میئر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو عوامی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنا ہوگا، حکومت اسرائیل کو رفح پر حملے سے باز رہنے کیلئے خبردار کرے۔

بیان میں میئر لندن نے کہا کہ اگر اسرائیل رفح پر حملہ کرتا ہے تو بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہوگا، رفح پر حملے سے مزید بے گناہ فلسطینی شہید ہوں گے اور جنگ زدہ خاندانوں کو امداد کی فراہمی پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگی۔

میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے پر برطانوی حکومت کو اپنا مؤقف بدلنا ہوگا۔ اب برطانیہ خود کو شہریوں کی شہادتوں میں ملوث رہنے کی اجازت دینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

صادق خان نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بھی فوری طور پر روکے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حماس غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کا مجوزہ جنگ بندی معاہدہ منظور کر چکی ہے۔

Related Posts