حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب
حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ، اراکین اسمبلی کے حلقوں میں یکساں کام کیئے جائیں گے۔ جلد مختلف شہروں کا دورہ کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار عثمان بزدار نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی عمر اسلم خان، فیض اللہ کاموکا،صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اوررکن پنجاب اسمبلی نذیر احمدخان بلوچ نے ملاقات کی۔منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی اور کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیاہے- خوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کروں گا- ان شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے- اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہوں گے-

تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر،سیوریج وسینی ٹیشن کی اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا- عثمان بزدار نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے،صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا-ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے۔

اڑھائی برس میں محنت کے ساتھ صوبے کو درست سمت کی طرف گامزن کیاہے-اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رئیس نبیل وزیراعلیٰ سے مل گئے، عثمان بزدار نے پیپلزپارٹی کی وکٹ اڑادی

Related Posts