رئیس نبیل وزیراعلیٰ سے مل گئے، عثمان بزدار نے پیپلزپارٹی کی وکٹ اڑادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rais Nabeel

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : حکومت گرانے کی تگ و دو میں مصروف پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کے بعد پیپلزپارٹی کے ایم پی اے نے وزیراعلی پر اعتماد کا اظہارکردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پی پی 265سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔

میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ترقی پر ہر شہر اورقصبے کے عوام کا حق ہے۔پنجاب کے دور افتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اورہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے۔سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔

مزید پڑھیں:رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نیب کراچی کے ریڈار پر آگئے،طلبی کا نوٹس جاری

ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے،بعض عناصرنے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا۔عوام سمجھداراوراچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں۔ترقی مخالف عناصرپروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

Related Posts