پنجاب کابینہ کا اہم فیصلہ، 13 ہزار 700 ایکڑ کے جنگلات قومی پارک قراردے دئیے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کابینہ کا اہم فیصلہ، 13 ہزار 700 ایکڑ کے جنگلات قومی پارک قرار
پنجاب کابینہ کا اہم فیصلہ، 13 ہزار 700 ایکڑ کے جنگلات قومی پارک قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کے اہم فیصلے کے تحت 13 ہزار 700 ایکڑ کے جنگلات کو قومی پارک قرار دے دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کابینہ نے سالٹ رینج میں قائم سمبلی جنگلات کی 13 ہزار 700 ایکڑ اراضی کو نیشنل  پارک قرار دے دیا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی طرف سے منظوری کے بعد یہ اقدام ہمارے ماحول کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ سبزہ زاروں کو بھی فروغ دے گا، تاہم جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے شکار پر پابندی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سپریم کورٹ  میں  جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جنگلات کی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 ماہ قبل   جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت چیف جسٹس کااپنے یمارکس میں کہنا تھا کہ سندھ کی محکمہ جنگلات کی ساری زمین پر قبضے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا جنگلات کی زمین کی  الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم

Related Posts