اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ٹی آئی کو دوبارہ 10 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی، ریحام خان کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریحام خان نے منی دجال کہہ کر کس کو مخاطب کیا؟
ریحام خان نے منی دجال کہہ کر کس کو مخاطب کیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ آج اسمبلیاں تحلیل ہوں تو پی ٹی آئی کو دوبارہ 10 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی لیکن جس ملک میں عمران خان وزیراعظم بن جائیں وہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اپوزیشن کیلئے پنجاب حکومت گرانا کوئی مشکل نہیں ہے، اپوزیشن اتحاد باآسانی 186 ووٹ حاصل کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے سب سے بہتر انتخاب ہوسکتے ہیں اور ان کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی ارکان ن لیگ میں شمولیت اختیارکرسکتے ہیں۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے معتمدین ان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے مشورے رہے دے ہیں اور نوازشریف کیلئے اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ حکومت ختم ہو لیکن پی ٹی آئی کے رہنماء عمران خان کو بجٹ کے بعد حکومت ختم کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیرا پگارا کا وفاقی حکومت کی حمایت کرنے جاری رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں اداروں کی مدد کے باوجود 10 سیٹیں  بھی حاصل کرلے تو بہت بڑی بات ہوگی لیکن جس ملک میں عمران خان وزیراعظم بن جائیں وہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کا امکان روشن ہے اور جنوبی پنجاب میں یوسف رضا گیلانی کے اثرو رسوخ کے باعث سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔

 

Related Posts