ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی اسلام آباد سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد سے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع نے سینیٹر اعظم سواتی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتاری کی تصدیق کردی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بطور وزیر اعظم ذمے داری میری، حکمرانی کسی اور کی تھی، عمران خان

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے حراست میں لیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے حالیہ بیان میں سی ڈی اے اور ایف بی آر کو کرپشن کی جڑ قرار دیتے ہوئے بدعنوان افراد کے سر قلم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے اداروں کے خلاف ناکام ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اگست کے دوران اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے قانون ملک شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 117 غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کارروائی ہوئی۔

سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اور ایف بی آر کرپشن کی جڑ ہیں، ہماری حکومت بھی ان کے خلاف کارروائی میں ناکام تھی، کرپٹ لوگوں کے تو سر قلم کردینے چاہئیں۔ ملک شہادت اعوان نے کہا کہ ہمارے دور میں کرپشن ختم ہوگی۔ 

Related Posts