بطور وزیر اعظم تمام ذمے داری میری، مگر حکمرانی کسی اور کی تھی، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ یہاں ذمہ داری میری تھی لیکن حکمرانی کسی اور کی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال میں آدھی پاور بھی مل جاتی تو شیر شاہ سوری سے مقابلہ کر لیتے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو معاشرہ خوشحال ہوتا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں ٹریڈ یونین ورکرز کونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد انہیں ملک میں ڈاکا ڈالنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے، اس قانون میں صرف چھوٹا چور پکڑا جائے گا بڑا نہیں، اس کا مطلب وائٹ کالر کرائم کو نہیں پکڑ سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں این آر او مل گیا اس سے زیادہ ملک سے اور کوئی ظلم نہیں ہوگا، ایف آئی اے اور نیب میں اپنے آدمی بٹھا کر اپنے کیسز ختم کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سروے آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جب ہماری حکومت ہٹائی گئی تو17 سال بعد سب سے بہترمعیشت تھی، نوکریاں مل رہی تھیں اور ملک کی دولت میں اضافہ ہو رہا تھا، تیسرے سال آمدنی میں 7.5 فیصد اور چوتھے سال 6 فیصد اضافہ تھا۔

Related Posts