کراچی کے 3 کروڑ عوام پر پی پی عذاب کی طرح مسلط ہے،خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان
ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہر قائد میں ذرا سی دیر کی بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔ ضلع وسطی و دیگر علاقے روایت کے مطابق بارش کے پانی سے ڈوب چکے ہیں۔ کراچی کے 3 کروڑ عوام پر پی پی عذاب کی طرح مسلط ہے۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے شہر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہر قائد میں ابر رحمت عوام کے لیے زحمت بن جاتی ہے، سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ضلع وسطی کی گلیاں تلاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ مختلف سڑکوں پر کھڑا پانی ٹریفک کی روانگی میں بھی مشکلات کا سبب بن  رہا ہے۔ بارش کی پیشگوئیوں باوجود بھی انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف منفی سیاست کا فروغ دینا جانتی ہے، نااہل حکومت اور کرپٹ بیوروکریسی کا کام صرف پیسے پر ہاتھ صاف کرنا

ہے، وفاق نے 3 بڑے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری پوری کردی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے سیوریج کی نالیاں تک صاف نہیں کی جاتیں، کراچی کے 3 کروڑ عوام پر پی پی عذاب کی طرح مسلط ہے، سندھ حکومت کراچی کے عوام کو عالمی سطح پر شرمندہ کررہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں اور جھوٹے وعدے کرنا پی پی کا شوق ہے، صوبے کا بلدیاتی نظام کرپٹ لوگوں کی جاگیر بنا ہوا ہے، پی پی کی پہچان صرف نالائقی اور کرپشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور جماعت اسلامی کے طلبہ کا احتجاج

Related Posts