سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نظم وضبط کی خلاف ورزی،2ناراض اراکین کیلئے شکنجہ تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نظم وضبط کی خلاف ورزی،2ناراض اراکین کیلئے شکنجہ تیار
سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نظم وضبط کی خلاف ورزی،2ناراض اراکین کیلئے شکنجہ تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سینیٹ انتخابات کے دوران پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں تحریکِ انصاف کے 2 اراکینِ سندھ اسمبلی کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریکِ انصاف کے دو اراکینِ صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریکِ انصاف نے پی ٹی آئی کے ناراض اراکینِ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے۔

تحریکِ انصاف کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی شہریار شر اور اسلم ابڑو کے خلاف پارٹی قیادت نے 7 روز میں کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ شہریار شر اور اسلم ابڑو پر الزام ہے کہ انہوں نے سینیٹ انتخابات کے دوران ووٹ ڈالتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے کہا کہ میں سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا۔

آج سے 2 روز قبل اسلم ابڑو سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 ناراض اراکین جب سندھ اسمبلی میں پہنچے تو پی ٹی آئی اراکین نے انہیں گھیر لیا اور خوب مارپیٹ ہوئی اور جب پیپلز پارٹی اراکین بیچ بچاؤ کرانے آئے تو ان کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں پی پی پی کوووٹ دوں گا۔ اسلم ابڑوکا اعلان

Related Posts