سینیٹ الیکشن میں پی پی پی کوووٹ دوں گا۔پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسلم ابڑوکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن میں پی پی پی کوووٹ دوں گا۔پی ٹی آئی کے ناراض رکنِ اسلم ابڑوکا اعلان
سینیٹ الیکشن میں پی پی پی کوووٹ دوں گا۔پی ٹی آئی کے ناراض رکنِ اسلم ابڑوکا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے کہا ہے کہ میں سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلم ابڑو سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 ناراض اراکین جب سندھ اسمبلی میں پہنچے تو پی ٹی آئی اراکین نے انہیں گھیر لیا اور خوب مارپیٹ ہوئی اور جب پیپلز پارٹی اراکین بیچ بچاؤ کرانے آئے تو ان کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی گئی۔

آج سندھ اسمبلی سمیت ملک کی ہر صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کو بھی پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے اور اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ اس موقعے پر رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

ایک میڈیا نمائندے نے پی ٹی آئی کے ناراض رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو سے پوچھا کہ آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کسے جیتنا چاہئے؟َ آپ کسے ووٹ دینا پسند کریں گے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں اپنی پوزیشن واضح کردی۔اسلم ابڑو نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا، جس سے سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی امیدوار کی پوزیشن کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسلم ابڑو نے کھل کر پی ٹی آئی کی حمایت سے انکار کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی، فواد چوہدری

Related Posts