پی ٹی آئی کا حلیم عادل شیخ کو سندھ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ، فردوس شمیم نقوی مستعفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI decides to make Haleem Adil Sheikh Leader of Opposition in Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن سے قبل سندھ اسمبلی میں کمزور پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا، حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ، فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنے میں فردوس شمیم نقوی کی حیثیت کو پارٹی رہنماؤں نے کمزور گردانتے ہوئے ان کی جگہ ایک مضبوط اور سندھ کی سیاست میں پیپلز پارٹی کو ہمیشہ آڑے ہاتھوں لینے والے حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے بعض ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی جگہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 24 سال سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں، پارٹی سے میری وفاداری سب کے سامنے ہے، مجھ سے 2 مرتبہ پہلے بھی استعفیٰ مانگا گیا تھا۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نےاستعفیٰ طلب کیا میں نے دے دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات میں فردوس شمیم نقوی کی جگہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو نامزد کرنے کا مشورہ پارٹی قیادت کودیا تھا۔

اس سے پہلے بھی گزشتہ سال 2 مرتبہ تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو فردوس شمیم نقوی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا کر سندھ کی سیاست میں وسیع تجربہ رکھنے والے حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:اربوں کی کرپشن پرعثمان بزدار کے معاون خصوصی کو “برطرفی” کی سزاء دینے کا فیصلہ

اس وقت بھی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پارٹی قیادت کو قائل کر کے اپنا اپوزیشن لیڈر کا عہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے تھے۔اس بار پارٹی کے مرکزی رہنما سیف اللہ نیازی نے ان سے استعفیٰ طلب کیا تو وہ دل برداشتہ ہو گئے اور استعفیٰ دے دیا ۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ میں ا ب سندھ میں کسی بھی عہدے پر کام نہیں کروں گا اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ واپس لونگا۔

Related Posts