اربوں کی کرپشن پرعثمان بزدار کے معاون خصوصی کو “برطرفی” کی سزاء دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM buzdar decided to remove tanveer ilyas as a special assistant

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے معاون خصوصی تنویر الیاس کو کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی وجہ سے وزیراعظم عمران کی ہدایت پر عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے تنویر الیاس کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنویر الیاس نے اربوں روپے کی کرپشن کی، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بنیاد رکھی اور اثاثہ جات کی منی ٹریل بھی نہ دی۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی کا عہدہ تنویر الیاس نے بھاری رقم دے کر حاصل کیا۔ اس سے قبل نگراں وزیر بننے کے لیے تنویر الیاس نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو بھی کمیشن دیا تھا جس پر عمران خان شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:این آر او نہیں دوں گا،کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیر اعظم

عمران خان نے اپنے کیبنٹ ممبرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی کرپٹ آدمی کو تحریک انصاف کا شیلٹر نہ دیا جائے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور وہ تنویر الیاس سمیت دیگر کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

Related Posts