کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیوں پر تحریکِ انصاف کا کل سے احتجاج کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیوں پر تحریکِ انصاف کا کل سے احتجاج کا اعلان
کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیوں پر تحریکِ انصاف کا کل سے احتجاج کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ شہر بھر میں جاری من مانیوں اور لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف کل سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی و سینئر رہنما راجہ اظہر خان نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کے آفس کے باہر 6 جولائی کو دھرنا دیں گے۔ کراچی کے عوام نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا اور ہم انہیں مشکل کے وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے کہا کہ کے الیکٹرک عوام کو زائد بل بھیج رہی ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے عوام غلط بلز کی بھی شکایت کر رہے ہیں جبکہ قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کردار اس حوالے سے سمجھ سے بالاتر ہے کہ انہوں نے کے الیکٹرک کے غیر قانونی کاروبار کو چیک کیوں نہ کیا۔

رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے یہ بڑا اہم مسئلہ ہے لیکن بدقسمتی سے سندھ حکومت کے لوگ  جو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں، وہ شہر سے مینڈیٹ حاصل کرنے کے دعوے کے باوجودشہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہیں کرتے۔

راجہ اظہر خان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے بنیادی حقوق کیلئے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلانے میں مصروف ہے جبکہ بجلی کے مسائل سے شہر بھر میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگ پمپ نہیں چلاسکتے جس کے باعث پانی کی فراہمی میں بجلی کے باعث تعطل کا سامنا ہے۔ 

Related Posts