کراچی میں تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی کا لیاقت لائبریری کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی کا لیاقت لائبریری کا دورہ
کراچی میں تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی کا لیاقت لائبریری کا دورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان اور رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے اپنے حلقے میں واقع لیاقت لائبریری کا دورہ کیا۔

لیاقت لائبریری دورے کے موقعے پر یوسی چیئرمین ڈاکٹر نیاز بھی پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ تھے۔ اراکینِ اسمبلی نے لائبریری میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

لائبریر انتظامیہ کو حلقے سے منتخب تحریکِ انصاف اراکینِ اسمبلی نے لائبریری میں آنے والے طلباء اور عوام الناس کی بہتر خدمات کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر سراہا۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے  لائبریری عمارت کی حالت دیکھتے ہوئے حکومت کو عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے باضابطہ درخواست بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے رکنِ قومی اسمبلی جہانگیر خان کے ہمراہ لائبریری دورے کی تصاویر شیئر کیں۔ 

Related Posts