چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریزائیڈنگ افسر نے غلط کھیل کھیلا،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو
متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخاب میں پریزائیڈنگ افسر کے ذریعے غلط کھیل کھیلا اور سینیٹ الیکشن چوری کیا۔ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے کیس میں درخواست مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسر کے ذریعے غلط کھیل کھیلا گیا، ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے دستیاب فورمز سے رجوع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین ہمیں پارلیمان کی کارروائی پر سوال اٹھانے سے روکتا ہے لیکن سینیٹ انتخاب پارلیمانی کارروائی نہیں تھی۔ یہ معاملہ سسٹم کے لیے ایک امتحان تھا، مستقبل میں بھی اس عمل کو دہرایا جا سکتا ہے جس سے جمہوری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت داخلہ نے نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی تجویز دے دی

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن چوری کو قائم رکھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ بنیں گے کیونکہ وہ قانونی طور پر منتخب ہیں۔ پریذائیڈنگ افسر نے 7 ووٹ نشاندہی کرتے ہوئے مسترد کیے تھے۔

Related Posts