وزارت داخلہ نے نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی تجویز دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت داخلہ کے سیکریٹری نے میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے درخواست پر کارروائی نہ کرنے کیلئے وزارت خارجہ کے سیکرٹری کو خط میں کہا ہے کہ جب تک سابق وزیراعظم عدالت میں پیش نہیں ہوتے، انھیں مزید ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سیکریٹری خارجہ کو بھیجے گئے مراسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

نواز شریف نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے جس پر ردعمل میں وزارت داخلہ نے اپنے مراسلے میں سیکرٹری دفتر خارجہ کو نواز شریف کی پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درخواست کو مسترد کرنے کی تجویز دی ہے، سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں، نیب کے ریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔ وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو8 ہفتے کی ضمانت ملی تھی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 8 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی۔ نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزارنی ہے۔نوازشریف سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کو بچگانہ سیاست کی وجہ سے نقصان ہوا،فواد چوہدری

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف مطمئن نہیں کر سکے کہ ان کے پاسپورٹ کی مزید کیوں تجدید کی جائے۔ تاہم اگر وہ واپس آنا چاہیں تو ایمرجنسی ٹریول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نواز شریف کو تحریری جواب دیں کہ ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو سکتی۔

Related Posts