کورونا وائرس روک تھام: صدرِ مملکت کا ظہر کی نماز گھر میں ادا کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس روک تھام: صدرِ مملکت کا ظہر کی نماز گھر میں ادا کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس روک تھام: صدرِ مملکت کا ظہر کی نماز گھر میں ادا کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج کورونا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر جمعۃ المبارک کی نماز کی جگہ ظہر کی نماز گھر میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا میں نے آج فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز اپنے گھر پر پڑھوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے معاف فرمائے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مجھے حضورِ اکرم ﷺ کی یہ حدیث اپنی طرف کھینچ رہی ہے جس میں انہوں نے فرمایا کہ بیمار افراد کو صحت مندوں کے ساتھ خلط ملط نہ کیا جائے۔

حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ جب مجھے یہ علم نہ ہو کہ کون صحت مند اور کون بیمار ہے تو میں دوسروں کو اپنے انفیکشن سے بچانا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں سے اختلافی معاملات پر سیاسی بحث میں کمی لانے پر تشکر کا اظہار کیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اختلافی سیاسی بحث کم کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اتحاد کیلئے اقدامات پر تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت کا اختلافی سیاسی بحث میں کمی پر اظہارِ تشکر

Related Posts