پلوشہ خان نے عمران خان کی ٹائیگر فورس کو مکتی باہنی سے ملادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Deputy Secretary Information Palwasha Khan is holding a press conference

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ ہے ۔نیازی نامنظور۔ کرپشن پر پلنے والے ملک میں تاریخی بھوک کے ذمہ دار ہیں۔18 اکتوبر اتوار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت باغ جناح میں تاریخی جلسہ ہوگا۔اب حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کو باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ان کے ہمراہ شہلا رضا اور شرمیلا فاروقی بھی تھیں۔

پلوشہ خان نے کہا کہ کل تاریخی جلسہ پوری دنیا نے دیکھا،پنجاب نے اپنا تاریخی فیصلہ دے دیا،کل بھاڑے کے ترجمان کرسیاں گنتے رہے۔ان کو جانے کا پیغام مل گیا ہے۔ان جعلی حکمرانوں نے بہت کھایا اور کرپشن کرلی ہے۔ اب وہ کسی کی زبان بند نہیں کراسکتے۔

پنجاب کے بعد سندھ۔ بلوچستان اورکے پی کے فیصلہ دینے والا ہے۔کل حکمرانوں کے منہ پر تھپڑ پنجاب نے مارا ۔اس کی گونج گونج رہی ہے۔عوام کا فیصلہ سیاسی لاش اٹھانے کے برابر ہے۔کل پنجاب میں پھر بھٹو کا نعرہ گونجا بھٹو زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کل پنجاب نے فیصلہ دے دیا کہ نیازی نامنظور۔اب پورے ملک کا فیصلہ ہوگا کہ نیازی نامنظور ہے۔

پلوشہ خان نے کہا کہ قوم کا پیغام گھرگھرپہنچ چکا ہے اتوار کوسندھ فیصلہ دے گا۔بھاڑے کے ترجمانوں کی نیند حرام ہوچکی ہے،کل کے جلسے میں چاہیے دس ہزاربندے تھے یا بیس ہزار۔یہ ان جعلی حکمرانوں کے سیاسی جنازے کے لیے کافی تھے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن پر پلنے والے حکمران نے ملک میں تاریخی بھوک کے ذمہ دار ہیں۔اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کےکنونشن میں اچکوں کی فورس پر ہونے والا خرچہ حکومت برداشت کررہی ہے۔ عمران خان مکتی باہنی کے طرز پر اپنی فورس بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوازشریف نے فوج پرحملہ کیا، اب اپوزیشن مختلف عمران خان دیکھے گی، وزیراعظم

چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ ٹائیگر فورس بنانے سے حکومت کوروکیں۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کے کچن کا حساب دیں سب سامنے اآجائے گا۔دوسروں کو کرپٹ کہنے والے اپنی گریبان جانچے۔کرپشن کرنے والے اپنے کچن اور زمان پارک کا حساب دیں تو باتیں ختم ہوجاتی ہیں۔

یہ تاریخ کا جبر ہے ہم ان کو برداشت کررہے ہیں۔عمران خان کے ساتھ بھی وہی ہونے والا ہے جو قذافی کے ساتھ ہوا ہے۔ساری رات منتر جاپنے والے اب رخت سفر باندھ لیں ۔

پلوشہ خان نے کہا کہ تاریخ نے بدترین آمروں کو اٹھا کر گٹر میں پھنک دیا یہ کس باغ کی مولی ہیں۔ہمارے جلسے میں لوگ بغیر ناچ گانے کے شریک ہونگے۔

Related Posts