نوازشریف نے فوج پرحملہ کیا، اب اپوزیشن مختلف عمران خان دیکھے گی، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran address Tiger Force Convention in islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں پرمسلسل حملے ہورہےہیں، اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں، بلاول بھٹو اور مریم نوازاپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلےہیں،ان پرتبصرہ کرنافضول ہے۔

اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کےآرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کےخلاف بات کی،شیریں مزاری نے رونا شروع کیا توہمیں نوازشریف کو باہر جانےہی دیناتھا۔

نوازشریف نےباہربیٹھ کرجنرل باجوہ پرنہیں پاکستانی فوج پرحملہ کیاہے،اب اپوزیشن مختلف عمران خان دیکھے گی،2013الیکشن کےبعد4حلقے کھولنے کا کہا ،نہیں کھولےتودھرنا دینا پڑا، یہ لوگ یہاں عوام سے بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نےایسےایکٹنگ کی کہ شیریں مزاری رونےلگیں تواس کو باہر بھیجنا ہی تھا، بالی ووڈمیں بھی کوئی ایسی ایکٹنگ نہیں کرسکتا جیسی ان لوگوں نے کی،ان دونوں بچوں میں سےایک تو نانی ہے۔

ان دونوں بچوں نےایک گھنٹا حلال کاکام نہیں کیا،ٹیم کا جو12واں کھلاڑی ہے اس پر کیا بات کروں؟۔آپ نےرات کودیکھ لیا کہ یہ سب اکٹھےہوئے، میں نے 11سال پہلےپیش گوئی کی تھی کہ یہ سب مل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جوپلان لے کرآرہےہیں مستقبل میں آپ کومہنگی چینی نہیں ملے گی،پہلی بار تفصیلی انکوائری ہوئی ہے،شریف خاندان اورزرداری کی شوگرملزہیں، ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ایکشن لینا انتظامیہ کاکام ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگرفورس کےرضاکاروں کوکہیں مداخلت نہیں کرنی،قائد اعظم نے بھی کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی بہت بڑی لعنت ہے،ذخیرہ اندوزی لعنت ہے،اس کی روک تھام کیلئے ٹائیگرفورس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےبھی مہنگائی میں اضافہ ہوا،روپیہ گرتاہےتوچیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، جب حکومت ملی توپاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑاتجارتی خسارہ تھا،اس وقت ملک میں مہنگائی ہے، جس کی کئی وجوہات ہیں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن نے جلسے کے دوران تقاریر میں لچر زبان کا استعمال کیا۔فواد چوہدری

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سال میں ایک ارب درخت لگائےہیں،اگلےتین سال میں 10ارب درخت لگانےہیں،سرکس میں بڑےبڑےفنکارتھےآپ کی سوئی ڈیزل پرکیوں اڑگئی؟،گزشتہ رات جو سرکس ہوئی اس پر کچھ بات کروں گا۔

Related Posts