پنجاب میں عید کے بعد اِن ہاؤس تبدیلی لا کر رہیں گے۔پیپلز پارٹی کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم پنجاب میں عید کے بعد اِن ہاؤس تبدیلی لا کر رہیں گے۔پیپلز پارٹی کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ہم پنجاب میں عید کے بعد اِن ہاؤس تبدیلی لا کر رہیں گے، جسے حکومتِ پنجاب نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے 25 سے 30 اراکینِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں۔ عید پر پی ٹی آئی کو پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، تاہم پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی حلیف جماعت ن لیگ نے یہ دعوے مسترد کردئیے۔ 

پی پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کیلئے اپنا وزیرِ اعلیٰ نامزد کرے۔ پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ دے دے گی تاہم ن لیگ نے حسن مرتضیٰ کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔ ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ جو پیشکش کی گئی ہے، اس کا طریقہ کار وضع کردیں، ہم وزیرِ اعلیٰ نامزد کردیں گے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ شہباز سے ملاقاتیں کیں اور نئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیلئے مشاورت بھی عمل میں لائی گئی، تاہم پی ڈی ایم میں حالیہ اختلافات کے پیشِ نظر پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جگہ وزارتِ اعلیٰ کے نئے امیدوار کے انتخاب کیلئے سرگرم رہے جس کیلئے بلاول نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات بھی کی۔

 ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے وسینئر ن لیگی رہنما حمزہ شہباز اور سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول زرداری کی ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔

مزید پڑھیں: بلاول زرداری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے سرگرم، حمزہ شہباز سے ملاقات 

Related Posts