بلاول زرداری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے سرگرم، حمزہ شہباز سے ملاقات آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے سرگرم، حمزہ سے ملاقات آج ہوگی
بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے سرگرم، حمزہ سے ملاقات آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جگہ وزارتِ اعلیٰ کے نئے امیدوار کے انتخاب کیلئے سرگرم ہیں جس کیلئے بلاول کی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے وسینئر ن لیگی رہنما حمزہ شہباز اور سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول زرداری کی ملاقات آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگی۔

 قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی اور چیئرمین پی پی پی کی ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سےس قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے۔ اب یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ منتخب کرائیں گے۔

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ کے مقابلے میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار سیّد یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے 4 روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ہم جیت چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اب یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے، بلاول بھٹو

Related Posts