ہم امپائر کی انگلی نہیں عوام کی حمایت سے اقتدار لیں گے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP decides power show on December 27

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ہفتے کی شب باغ جناح کا دورہ کیا ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیرسعید غنی نے پارٹی چیئرمین کو پی ڈی ایم کے تحت پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں سے آگاہ کیا اورانتظامات کے متعلق بریفنگ دی ۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو 18اکتوبر کےجلسے کا موقع دیا،یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا اورباغ جناح میں ایک تاریخی جلسہ حکومت کے لیے ٹف ٹائم ثابت ہوگا اورکراچی سے ملک بھرمیں ایک واضح پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ 18 اکتوبر2007 کو جب شہید بے نظیر بھٹو اپنےملک واپس آرہی تھیں ان پرکارسازکے مقام پرشب خون مارا گیا،آمروں کےخلاف بے نظیر بھٹو کی جدوجھد شجاعت و بہادری سے رقم کی،کارسازکے مقام پرشب خون کے باوجود بےنظیر بھٹو نے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا ۔

دوسو جیالوں نے جان کی قربانی دی،ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی آج کیا یہ جمہوریت ان شہیدوں کی امنگوں کےمطابق ہے؟ ملک میں پارلیمان عدالت آزاد نہیں ہے اس لیے ہم نے عزم کیا ہے کہ جمہوریت کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اس ملک کےعوام کا جینا حرام کردیا ہے کراچی سے ایک واضح پیغام جائے گا،کٹھ پتلی اسلام آباد میں اور پورا پاکستان ایک طرف ہوگا، ملک میں جو بھی مسائل ہیں ان کا حل جمہوریت میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے حالات موحودہ جنرلز کا نہیں یہ ماضی کی تاریخ رہی ہے کہ ملک کویا تو آمریت ملی ہے یا کنٹرولڈ جمہوریت ملی ہے،ہم مکمل حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر تقریر میں کہتا ہےکہ ہم ایک پیج پر ہیں۔

عمران خان ہرتقریرمیں کہتاہے یہ ادارہ میرے ساتھ ہے،فوج کا کام بارڈر کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا افسوس ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم کےجلسوں میں جنرلز کا نام لیاجارہاہے،جب ہم اسٹیبلشمینٹ کانام لیتے ہیں توہم جانتے ہیں، یہ ایک ماضی کاحصہ ہے، ہم امپائر کی طرف نہیں دیکھتے،ہم عوام کےاشارے کی طرف دیکھتے ہیں۔

کٹھ پتلی حکومت معیشت ریاست سیاست نہیں چلاسکتی،اس کٹھ پتلی سے کوئی امید نہیں ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ انکا مورال کم ہو،گوجرانوالہ کے جلسے سے پیغام آگیاکہ عوام عمران خان کو ایمنسٹی دینے کو تیار نہیں ہے،اس لیے کہ سلیکٹڈوزیراعظم نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

ملک کے عوام عدلیہ کی طرف انصاف کی نظر سے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس سلیکٹڈ نے میرےصوبےپرحملہ کیاہے،جہاں سے گیس آتی وہاں قبضہ کرلیاجاتاہے ،اس ظالم کوجواب دیناہوگا کراچی پر حملے کی کوشش کرتارہتاہے۔

مزید پڑھیں:نوازشریف نے فوج پرحملہ کیا، اب اپوزیشن مختلف عمران خان دیکھے گی، وزیراعظم

عمران خان بزدل میری تقریرکے وقت اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتا۔انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر کسی کا احسان نہیں ممبر قومی اسمبلی کا حق ہے،اسپیکرقومی اسمبلی بھی کٹھ پتلی ہے۔

شہباز شریف کو بولنے نہیں دیاجاتا،اسپیکر کو بھی نہیں مانتے،اسپیکر اور وزیراعظم کو نکالنا ہوگا، عمران خان عدلیہ کو ٹائیگر فورس کی طرح چلانا چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام بی آرٹی اور علیمہ باجی کے کیس کا فیصلہ سننا چاہتے ہیں ابراج گروپ عمران کا فرنٹ مین ہے۔

Related Posts